کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی ، دو بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی ، دو بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزمان ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی ، دو بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے دوبھتہ خوروں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رسالہ پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتارکیے گئے مبینہ ڈاکو سے اسلحہ اور لوٹا گیاسامان برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کراچی ایسٹ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بریگیڈ اور سعود آباد سے دو بھتہ خوروں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے مال مسروقہ ، اسلہ اور بھتہ کی رقم برآمدکرلی گئی ہے۔

مزید : کراچی