میچ فکسنگ : بھارتی کرکٹ بورڑ نے پانچ کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی

میچ فکسنگ : بھارتی کرکٹ بورڑ نے پانچ کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی
میچ فکسنگ : بھارتی کرکٹ بورڑ نے پانچ کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پانچ کرکٹرز پر پابندی لگادی ہے۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے دوران یہ پانچ کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔اس سے پہلے ٹرائل کے دوران بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بہت بڑا معاملہ نہیں ہے لیکن اب بورڈ نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے سدھیندرا پر تاحیات ، شلبھ سری واستو پر پانچ سال جبکہ موہنیش مشرا ، امت یادیو اور ابھینوبالی پر ایک ایک سال کی پابندی لگائی  گئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے مطابق ٹی سدھیندرا پر ٹی وی چینل کے نامہ نگاروں سے سپاٹ فکسنگ کے لیے رقم لینے کا جرم ثابت ہوا جس کی وجہ سے انہیں مثالی سزا دی گئی ہے۔

مزید : کھیل