مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا

مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا
مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیاہے ۔سابق صدر حسنی مبارک کے دور کے ججوں پر مشتمل آئینی عدالت کی طرف سے پارلیمان کو غیر قانونی قراردیئے جانے کی وجہ سے صدر مرسی نے اُسی آئینی عدالت میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔ مصر کی حکمران فوجی کمپنی کے مطابق اتوار کو باضابطہ طورپر اقتدار محمد مرسی کے حوالے کردیاجائے گا۔گذشتہ روز التحریر سکوائر میں بھی اُنہوں نے علامتی حلف اُٹھایاتھا اور مظاہرین سے خطاب میں اُن کا کہناتھاکہ مصر کے عوام سے اُن کا جمہوری حق چھیننے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی ۔