جوہری معاملے پر امریکہ اور یورپی ممالک سنجیدہ نہیں : ایران

جوہری معاملے پر امریکہ اور یورپی ممالک سنجیدہ نہیں : ایران
جوہری معاملے پر امریکہ اور یورپی ممالک سنجیدہ نہیں : ایران

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتکار محمدخضائی نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر امریکہ اور یورپی ممالک سنجیدہ نہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو مذاکرات ایک پھر تعطل کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد خضائی نے کہاہے کہ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے فائیو پلس ون کے اراکین ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مناسب حدتک سنجیدہ نہیں ۔جرمنی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران کے درمیان جون کے شروع میں ماسکو میں مذاکرات ہوئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی