سندھ کے وزیرایاز سومرو جوتے سے بال بال بچ گئے

سندھ کے وزیرایاز سومرو جوتے سے بال بال بچ گئے
سندھ کے وزیرایاز سومرو جوتے سے بال بال بچ گئے

  

 حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمتیں نہ ملنے پر سندھ کے وزیرقانون ایازسومرو جوتا دیکھنے کے علاوہ بال بال بچ گئے ۔سرکٹ ہاﺅس میں سیلاب اوربارش متاثرین کے لیے ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیرایاز سومرو کی تقریر کے دوران عمران نامی کارکن نے جوتااُتار ا اور وزیرقانون کو دکھاتے ہوئے کہاکہ وزراءپیسے لے کر ملازمتیں دے رہے ہیں لیکن کارکنان کو ئی نہیں پوچھتا۔اِسی دوران دیگر کارکنان عمران کو پکڑکر باہر لے گئے جبکہ پولیس بھی الرٹ ہوگئی اور کارکنان کو تقریب سے باہر نکال دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس