کراچی میں بھتہ خور ی میں مصروف دوپولیس اہلکار گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اے ایس پی اور کانسٹیبل بھتہ لیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جن کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے ۔ گرفتار ی کے وقت ان کا کہنا تھا کہ وہ ملزم کی گرفتاری کے لیے گئے تھے جبکہ تفتیش سے پتہ چلا کہ تھانے کے روزنامچے میں اس کا کوئی ذکر نہیں ۔