آئی ایس آئی ایس نے امریکی ایئرپورٹس پر نگاہیں جمالیں، تازہ رپورٹ

آئی ایس آئی ایس نے امریکی ایئرپورٹس پر نگاہیں جمالیں، تازہ رپورٹ
آئی ایس آئی ایس نے امریکی ایئرپورٹس پر نگاہیں جمالیں، تازہ رپورٹ

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں دنیا میں دہشت پھیلانے والا ملک امریکہ اپنے خود ساختہ دشمنوں کی وجہ سے ہمیشہ خوف اور تشویش کا شکار رہنا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کو یہ خوف لاحق ہوگیا ہے کہ شامی شدت پسند امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کیلئے نئے اور منفرد قسم کے بم تیار کررہے ہیں اور اس وجہ سے ایئرپورٹوں پر سیکیورٹی بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ مغربی ممالک میں عوام کیلئے اور خصوصاً مسلمانوں کیلئے پہلے ہی سیکیورٹی کے نام پر تکلیف دہ تلاشیوں اور جاسوسیوں کے جال بچھائے جاچکے ہیں اور سیکیورٹی میں مزید اضافہ کئے جانے کا خدشہ ہے۔ وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں خفیہ ایجنسیوں اور دیگر سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام نے سیکیورٹی میں اضافے اور عوام کو اس بارے میں خبردار کرنے کے منصوبے پر غور و حوض کیا۔ خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق امریکی حکومت کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شامی حکومت کے خلاف لڑنے والی شدت پسند تنظیم النصرة فرنٹ کے پاس ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ ہیں کہ جو مغربی ممالک کے پاسپورٹ رکھتے ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی امریکہ یا یورپ جانے والی پروازوں کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں واضح طور پر معلوم نہیں کہ خطرے کی اصل نوعیت کیا ہوسکتی ہے۔

مزید :

خصوصی رپورٹ -