تیرہ سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد ایک ماہ تک زیادتی، حاملہ ہو گئی

تیرہ سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد ایک ماہ تک زیادتی، حاملہ ہو گئی
تیرہ سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد ایک ماہ تک زیادتی، حاملہ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ویب ڈیسک) تھانہ مسن کے علاقے موضع دادوآنہ میں 13 سالہ ’ا‘ کو اغواء کے بعد ایک ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ، لواحقین کے مطابق بچی ایک ماہ کی حاملہ ہونے کے بعد گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ماں باپ کے پوچھنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اگر ہمارے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو ہم آپ کو قتل کر دیں گے۔ روزنامہ خبریں کے مطابق  زیادتی کا نشانہ بنانے والے زبیر ولد ھاکم علی قوم ملاح اور اس کے ساتھیوں نے  دھمکی دی ۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ تھانہ ایس ایچ او مسن عمر حیات وٹو نے کارروائی کیلئے یقین دہانی کروائی ہے ۔ غریب ماں باپ کی علیٰ حکام کو کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ میڈیکل کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔

مزید :

جھنگ -