سیاست میں آنے کیلئے دباؤ، آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گی: ریحام خان
مانسہرہ(ویب ڈیسک)معروف صحافی ریحام خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت خیبر پختونخوا میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی، آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرونگی، ن لیگ کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے بفہ کے گاﺅں بجنہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب گھر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ان کاکہناتھاکہ اس وقت ہمارے ملک کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروز گاری ہے جس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے معاشرے کے تمام طبقات کا وسائل پر برابر کا حق ہے موجودہ دور اور مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد روزگر کے مواقع بڑھیں گے جس پر ہر علاقہ کو برابری کے بنیاد پر ان کا حصہ ملنا ضروری ہے میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہوں۔
ریحام خان نے بتایا کہ ان پر سیاست میں آنے کیلئے ملک بھر سے چاہنے والوں کا بہت زیادہ دباﺅ ہے، وہ سیاست میں آنے کیلئے صلاح مشورہ کر رہی ہیں آئندہ چند ماہ میں وہ بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گی انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا انتخاب کریں گی تاہم وہ مشروط طور پر اس سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی جو بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائے ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے چھانٹی ہو رہی ہے یقینا یہ پارٹی کے لیے مشکل وقت ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھاسکی انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک میں حزب اختلاف نظر نہیں آرہی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے گاﺅں کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔