سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہوں: فخرز مان

سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہوں: فخرز مان
سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہوں: فخرز مان

  



کراچی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ میں سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت متاثر ہوں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں اپنے قدرتی انداز سے بیٹنگ کروں ۔

ایرانی لابی کے لئے کام کرنے کا الزام ،تحریک انصاف کے رہنماعلی زیدی نے معروف صحافی سلیم صافی کو 30کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف سنچری بنا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے بیٹسمین فخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن رکھنے میں اپنا اہم کردار نبھاتے رہیں گے اور انہیں سدا اس بات پر فخر رہے گا کہ انہوں نے ایک گلوبل ایونٹ جیتنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ سابق پاکستانی بیٹسمین سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہیں لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں پہنچ کر اپنے قدرتی انداز سے بیٹنگ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں جس انداز سے کھیلے وہ ان کا فطری انداز نہیں لیکن وہ وقت اور حالات کے پیش نظر خود کو ایڈجسٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید : کھیل