عمران خان اور ان کی اہلیہ پاکپتن میں مزار کے اندر کیا کرتے رہے؟ ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ مریم نواز کہہ اٹھیں ”اف اللہ۔۔۔“

30 جون 2018 (00:09)

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ بابا فرید شکرگنجؒ کے مزار پر حاضر ہوئے تو درگاہ میں جانے سے پہلے دہلیز کو بوسہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

کچھ لوگ عمران خان کے اس عمل پر تنقید کر رہے ہیں تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، کسی کو اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بحث ابھی تھمنے میں نہیں آ رہی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مزار کے اندر بنائی گئی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس میں وہ ایسا کام کر رہے ہیں کہ مریم نواز شریف بھی ”اف اللہ“ کہہ اٹھیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی مزار کے اندر فرش پر گلاب کی پتیاں پھیلا رہی ہیں جبکہ عمران خان ان کے قریب کھڑے اس سارے عمل کو دیکھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر عوام تبصروں میں مصروف ہیں۔

فاطمہ نامی صارف نے لکھا ”کل سے تین ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں پنکی پیرنی الیکشن جیتنے کیلئے خان سے سجدے کروا رہی ہیں اگر اس کے باوجود تحریک انصاف الیکشن ہار گئی تو سمجھیں پیرنی جی واپس پاکپتن شریف ہی جائیں گی“

عظمیٰ اشرف نے لکھا ”یہ ایک ڈبہ پیرنی ہے“

سچ کا ساتھی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے مریم نواز شریف کی مزار شریف پر چادر چڑھاتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”اور یہ کون سی پیرنی ہے“

شہناز سجاد نے لکھا ”مزار پر چادر چڑھانا تو برا نہیں۔۔۔ اور کوئی تصویر ڈھونڈو۔۔۔“

مزیدخبریں