مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کیلئے بڑی پریشانی، پی ٹی آئی نے ایسا ’’ جادو ‘‘ کردیا کہ مولانا نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے مد مقابل امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق این اے 37 ڈیرہ اسماعیل خان پر فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ سابق ڈپٹی سپیکر کا کہنا ہے کہ اس حلقے سے مولانا کے فرزند الیکشن لڑ رہے ہیں ، جے یو آئی ف کے امیدوار کو شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے مشترکہ محاذ بنائیں گے اورپی ٹی آئی امیدوار حبیب اللہ کنڈی کو سپورٹ کریں گے۔