بشریٰ بی بی کی عمران خان کے ہمراہ پاکپتن میں دربار پر ایسا کام کرتے ہوئے نئی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Jun 30, 2018 | 09:55:AM

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تین روز قبل پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار کا دورہ کیا اور اس دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ساتھ تھے ، اس دوران عمران خان نے دربار کی چوکھٹ پر بوسہ دیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہواکہ عمران خان نے سجدہ کیا ہے اور مختلف جانب سے رد عمل دیکھنے میں آئے جس کے بعد عمران خان نے ایسی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بوسہ دیا تھا تاہم اب ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سید طلعت حسین نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مزار پر بنائی گئی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جس میں بشریٰ بی بی بہشتی دروازے کے باہر پھولوں کی تہہ بچھا رہی ہیں جس میں عمران خان کے قریبی دوسرے زلفی بخاری بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں ، پھول بچھانے کے بعد بشریٰ بی بی اور عمران خان نیچے بیٹھ جاتے ہیں اور دعا کیلئے ہاتھ بلند کر لیتے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

سید طلعت حسین کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ایک ہزار سے زائد لوگ ری ٹویٹ کر چکے ہیں

مزیدخبریں