A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

این اے 3 میں جے یو آئی ایف کا شہبازشریف کی حمایت کا اعلان ، ایم ایم اے کے رہنمانے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

این اے 3 میں جے یو آئی ایف کا شہبازشریف کی حمایت کا اعلان ، ایم ایم اے کے رہنمانے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Jun 30, 2018 | 10:33:AM

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ شہبازشریف سوات کے حلقہ این اے 3 سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور مولانا فضل الرحمان نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوات سے ایم ایم اے کے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا گیاہے اور مولانا فضل الرحمان نے ریٹرنگ افسر کو خط لکھ دیاہے ، جے یو آئی ایف این اے 3 سے شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کر دیاہے جبکہ مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست دینے کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے دستبردار ہو گئے ہیں اور حمایت کااعلان کر دیاہے۔

مزیدخبریں