گجرات، مونس الٰہی اپنے والد کے حق میں پی پی 30 دستبردار ہو گئے

گجرات، مونس الٰہی اپنے والد کے حق میں پی پی 30 دستبردار ہو گئے
گجرات، مونس الٰہی اپنے والد کے حق میں پی پی 30 دستبردار ہو گئے

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی30 سے اپنے والد چودھری پرویزالٰہی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 اور پی پی 30 سے کاغذات جمع کرا رکھے تھے جبکہ مونس الٰہی نے بھی پی پی 30 سے اپنے کاغذات جمع کرا رکھے تھے تاہم چودھری پرویزالٰہی کے کاغذات منظور ہونے کے بعد مونس الٰہی نے پی پی 30 سے اپنے کاغذات واپس لے لئے

واضح رہے کہ چودھری پرویزالٰہی این اے اے 69 اورپی پی 30 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ مونس الٰہی نے این اے 69 اور 172 سے بھی کاغذات جمع کرارکھے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /گجرات