پی ایس 11،نثارکھوڑونے کاغذات نامزدگی مستردہونے کافیصلہ چیلنج کردیا

پی ایس 11،نثارکھوڑونے کاغذات نامزدگی مستردہونے کافیصلہ چیلنج کردیا
پی ایس 11،نثارکھوڑونے کاغذات نامزدگی مستردہونے کافیصلہ چیلنج کردیا

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے پی ایس 11سے کاغذات نامزدگی مستردہونے کافیصلہ چیلنج کردیا،نثارکھوڑونے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

سابق صوبائی وزیر نے سندھ ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا کہ اثاثے چھپائے نہ فیملی ممبرز،عدالت سے استدعا ہے کہ ایپلٹ ٹربیونل فیصلے کوکالعدم قراردے کرالیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 3 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /لاڑکانہ