پاکستانی ڈرائیور کی بیٹی نے باپ کا نام روشن کردیا

پاکستانی ڈرائیور کی بیٹی نے باپ کا نام روشن کردیا
پاکستانی ڈرائیور کی بیٹی نے باپ کا نام روشن کردیا

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے جان کینیڈی کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سینٹرل سپیرئیر سروس (سی ایس ایس) کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔رابیل کینیڈی نے سی ایس ایس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں فارن سروس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔رابیل کینیڈی فارن سروس میں فرائض انجام دینے کی خواہشمند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سفارتی سطح پر ملک کی بہتر نمائندگی کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -