ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ نے پچھلے دنوں سخت وقت گزارا ہے اور آپ کو کافی معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب دو دن کے بعد اس میں بہتری کا عمل شروع ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی بات کو لے کر پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہیں اس سے نکلنے میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔ آپ کو ہمت اور صبر سے کام لینا ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن افراد نے روزگار کے حصول کے لئے کسی جگہ کوشش کی ہوئی ہے۔ امید تو بہت ہے کہ اس میں آپ کے مطلب کا جواب ہی آئے گا۔ پریشان نہ ہوں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کی ایک پرانی کوشش آپ کو کامیابی دلا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ محنت جاری رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو آج شام تک کسی معاملے میں خوشی کی خبر ملنے کا امکان ہے اور ضرورت بھی پوری ہو گی۔ پچھلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا سامنا تھا اب کم ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کافی دنوں سے کسی اچھی خبر کا انتظار کررہے تھے۔ وہ اب اس کو سن لیں گے۔ بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ بہتری میں آ رہے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

وقت تو بہت سخت گزارہ ہے آپ نے مگر شکر بھی ادا کریں اللہ کا جس نے آپ کو مشکلات سے نکالا ہے۔ اب آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ ان شاءاللہ اب حالات میں بہتری تو آ رہی ہے۔ اس کا اندازہ آج ایک بڑی اچھی خبر ملنے سے ہوگا۔ آج اچھا دن ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی جو بھی پریشانی ہے ان شاءاللہ وہ عارضی ثابت ہوگی۔ صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے فکر مند نہ ہوں۔ جو بُرا وقت تھا وہ اب ٹل چکا ہے اب اچھا ہی ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

رزق کا وعدہ جب اللہ پاک نے اپنے زمے لے رکھا ہے تو پھر آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں جس نے پیدا کیا ہے اس نے سب اسباب بھی بنا دیئے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

نوکری وغیرہ کے حوالے سے ابھی کوئی خاص خبر نہیں ہے۔ آپ کو جو مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں۔ اچھا وقت نہیں رہا تو ان شاءاللہ بُرا بھی نہیں رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ان دنوں آپ کی صحت بدنظری کا شکار ہے۔ نظر اتاریں اور صدقہ ضرور دیں اور ہر لفظ بولنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔ بس اللہ کو پسند ہو۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -