سشانت سنگھ راجپوت نے چاند پر پلاٹ خریدا، اسے دیکھنے کیلئے ٹیلی سکوپ پر کتنے لاکھ خرچ کیے؟ والد کا حیران کن انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے چاند پر زمین خرید رکھی تھی۔
اپنے ایک انٹرویو میں سشانت کے والد نے کہا کہ سشانت نے چاند پر پلاٹ خرید رکھا تھا، وہ چاند پر جانا چاہتا تھا، اس نے چاند پر اپنا پلاٹ دیکھنے کیلئے 55 لاکھ روپے کی ٹیلی سکوپ خریدی تھی۔ وہ سارا دن ٹیلی سکوپ سے چاند پر اپنا پلاٹ ہی دیکھتا رہتا تھا۔
سشانت کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی ریاست بہار کے لوگوں کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا، وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا، اس حوالے سے اس نے منصوبے بھی بنائے تھے لیکن اسے وقت نہیں مل سکا۔