آشیانہ ہاؤسنگ سو سائٹی کیس کی سماعت 6اگست تک ملتوی

آشیانہ ہاؤسنگ سو سائٹی کیس کی سماعت 6اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ماجد نذیرچودھری نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت 6اگست تک ملتوی کردی،عدالت میں ایک گواہ امیرحمزہ کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیاہے،گزشتہ روز سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،اس کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،گزشتہ روز میاں شہباز شریف کی جگہ محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ اور فوااد حسن فواد کی جگہ محمد شہباز نے عدالت میں حاضری لگوائی،نیب نے میاں شہباز شریف, احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے،اس کیس میں دیگر ملزمان امتیاز حیدر اور شاہد شفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید :

علاقائی -