غیر قانونی بھرتیاں، عدم پیشی پر ڈاکٹر خان راس کے وارنٹ جاری

غیر قانونی بھرتیاں، عدم پیشی پر ڈاکٹر خان راس کے وارنٹ جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے جج جواد الحسن نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس کی سماعت20 اگست تک ملتوی کردی،عدالت نے عدم پیشی پر ملزم ڈاکٹر خان راس مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، گزشتہ روزسابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت میں نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مجاہد کامران نے 18ویں سکیل سے 21ویں سکیل کی بھرتیاں کیں، مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیاہے۔

مزید :

علاقائی -