صدر ڈویژن سے 236ملزموں کو گرفتار کیا گیا،پولیس

صدر ڈویژن سے 236ملزموں کو گرفتار کیا گیا،پولیس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث236ملزمان گرفتار کرلئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث05 گینگزکے 16 ملزمان کے قبضہ سے 05لاکھ60ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے21 پسٹلز،02 رائفلز،01 بندوق،01 ریوالوراوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے24ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے07کلوگرام سے زائد چرس اور225 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران25 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 60ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب51اشتہاری وعادی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر48ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -