پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 747 ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 747 ٹریفک حادثات

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 747 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 472 افراد شدید، 369 معمولی زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات 361ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 24 مسافر373اور114پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 147 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 169 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 64 حادثات میں 81 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 54 حادثات میں 58 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 848 متاثرین میں 689 مرد اور 159خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 152افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 462 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 234 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 658 موٹر سائیکلز، 95 آٹو رکشے، 77 موٹر کاریں، 18وین 16 مسافربسیں، 24 ٹرک اور98 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -