نصیر آباد میں 35سالہ شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق: بلال گنج سے لاش برآمد

نصیر آباد میں 35سالہ شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق: بلال گنج سے لاش ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقے میں 35سالہ شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ بھابڑہ مارکیٹ کے قریب 35 سالہ شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ ٹریکڑ ٹرالی کی زد میں آگیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ 35 سالہ شخص کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی،مرحوم اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کر دی۔علاوہ ازیں لوئر مال کے علاقہ بلال گنج سے 30 سالہ شخص کی بوسیدہ لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص کی لاش 4 روز پرانی اور بوسیدہ ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی ہے پورسٹمارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو گئی

مزید :

علاقائی -