ڈاکو 5گھروں سے 16لاکھ سے زائد کی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  ڈاکو 5گھروں سے 16لاکھ سے زائد کی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سرفراز کے گھر سے5لاکھ 75ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گلبرگ میں ڈاکوؤں نے مجیب کے گھر سے 3لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے اسود کے گھر گھس کر4لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمر کے گھر سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے مزمل کے گھر سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے عباس سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے علیم سے26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے قاسم سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ اقبال ٹاون اور سندر سے گاڑیاں اور یکی گیٹ،مصطفی ٹاون اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -