گھر سے لاپتہ ہونے والے 2نوجوان ورثا کے حوالے

گھر سے لاپتہ ہونے والے 2نوجوان ورثا کے حوالے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا۔ سگے بھائیوں 18 سا لہ محمد امجد اور16 سالہ علی رضاکو تلا ش کر کے ورثا ء کے حوالے کر دیا۔محمد امجد اور علی رضاگھر میں سامان لینے کا کہہ کر نکلے اور داتا دربار جا پہنچے تھے۔ انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا۔

بچوں کے والد نے تھانہ مانگا منڈی میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

مزید :

علاقائی -