شرقپور: 11ماہ میں گرانفروشوں کو 10لاکھ 73ہزار روپے جرمانہ

شرقپور: 11ماہ میں گرانفروشوں کو 10لاکھ 73ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شرقپور شریف (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ شرقپور نے گراں فروشی کرنے والوں کو 11ماہ کے اندر 10 لاکھ 73ہزار روپیہ ریکارڈ جرمانہ کیا لیکن پھر بھی گراں فروشوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور گجر کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل انتظامیہ شرقپور نے تحصیل بھر میں گراں فروشی کرنے والوں جن میں سبزی، پھل، گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والو ں کو گیارہ ماہ کے دوران 10 لاکھ 73ہزار روپیہ جرمانہ کیا حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گرا ں فروشو ں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

جو بھی دوکاندار اشیاء خوردو نوش سرکاری نرخ نامہ سے زائد پر فروخت کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور یہ سلسلہ جاری ہے عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مقصد ہے تا کہ سستے داموں اشیاء عوام کو مہیا ہو سکیں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے گیارہ ماہ دوران ریکارڈ 10 لاکھ 73ہزار روپیہ جرمانہ کرنے کے باوجود گراں فروشوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا۔

مزید :

علاقائی -