لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالا محنت کش مجرم بن گیا

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالا محنت کش مجرم بن گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والا محنت کش مجرم بن گیا، ملزم محمد جمیل کورونا ٹیسٹ کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹتاتھا۔تفصیلات کے مطابق ملزم جاوید چلتے پھرتے سائن بورڈ دیکھتا اور پھر ان نمبرز پر کال کر کے خود کو ہیلتھ آفس کا سٹاف بتا کر کورونا کی رپورٹس کے بارے میں پوچھتا تھا اور جعلی رپورٹس کے پیسے بٹورتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جاوید ابتک متعدد افراد کو کورونا کی وجہ سے لوٹ چکا ہے۔ ملزم جاوید ہال روڈ پر سٹال لگاتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے دوران کام بند ہونے کے بعد لوٹ مار شروع کر دی۔ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد دوبارہ سٹال لگا کر محنت مزدوری نہ کی بلکہ لوگوں کو لوٹتا رہا۔

مزید :

علاقائی -