بچے حوالگی کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی

بچے حوالگی کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)گارڈین عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے صنم ماروی کے سابق شوہر حامد علی کو آئندہ سماعت پر بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے قراردیاہے کہ عدالتی احکامات نہ ماننے پر حامد علی کے ناقابل ضمانٹ ورانٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

، درخواست گزار گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لئے گارڈین عدالت سے رجوع کررکھا ہے جس میں اس کاموقف ہے کہ سابق شوہر بچوں کی بہتر پرورش نہیں کرسکتا، عدالت سے استدعاہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -