مغلپورہ، ایک روز قبل جیل سے رہا ہونیوالا نوجوان مخالفین کے ہاتھوں قتل

مغلپورہ، ایک روز قبل جیل سے رہا ہونیوالا نوجوان مخالفین کے ہاتھوں قتل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کا رہائشی 30 سال شاہد گزشتہ روز جیل سے رہائی کے بعد اہلخانہ کے ہمراہ مغلپورہ کے علاقہ سے گزر رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین کی فائرنگ کر کے شاہد کو شدیدزخمی کر دیا۔ شاہد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مخالفین حسن بٹ،علامہ نے شاہد پر فائرنگ کی۔دونوں گروپ ٹبی سٹی کے رہائشی ہیں۔شاہد گزشتہ روز 324 جرم میں صلح ہونے کے بعد واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے حملہ کر دیا۔

مزید :

علاقائی -