گجرات، مسلح افراد نے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا

گجرات، مسلح افراد نے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا

  

گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ نور پور شرقی میں مسلح افراد نے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیل کے مطابق کاشف بیگ نامی نوجوان کو مسلح افراد نے گھر کے قریب نشانہ بنایا اور فائرنگ کر نے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقتول کاشف بیگ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رضا حسنین اعوان بھاری نفری کے موقع پر موقع پر پہنچے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی مگر ملزمان فرار ہو گئے۔ شواہدکی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -