ہربنس پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

ہربنس پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ شخص گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کا رہائشی30 سالہ یاسر صدیقی پر گھر کے نزدیک موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر یاسر صدیقی ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔مقتول نیو شاہد پارک ہربنس پورہ میں کرائے کے مکان میں دوسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول بک میکر تھا جو میچوں کا کا م کر تا تھا۔

مزید :

علاقائی -