لاک ڈاؤن کی پرواہ کئے بغیر ریکارڈنگزکا آغاز

لاک ڈاؤن کی پرواہ کئے بغیر ریکارڈنگزکا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاک ڈاؤن کی پرواہ کئے بغیر لاہور اور کراچی میں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ اور ریکارڈنگز کا آغاز ہوگیا ہے۔اس وقت کراچی میں جن پراجیکٹس کی ریکارڈنگ اور شوٹنگ جاری ہے ان میں ڈرامہ سیریل ”میرا دل میرا دشمن“،”مشک“فلم ”لاک ڈاؤن“ کے علاوہ درجن کے قریب ڈرامے اور عید کی ٹیلی فلمیں شامل ہیں۔اس وقت لاہور میں ڈائریکٹر شاہد عزیز کا ان ٹائٹل ڈرامہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔موجود صورتحال کے حوالے سے اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا کہ اْنہیں لاک ڈاؤن کے دوران زبردست ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران مجھے شدید ڈپریشن اور ذہنی تناؤکا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن میں نے اس پر توجہ نہیں دی تھی۔ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے دیگرفنکاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح ہمارا کام کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -