کسی کے کام میں مداخلت کی عادت نہیں،مدیحہ شاہ
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارمدیحہ شاہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں، بلا وجہ کسی کے کاموں میں مداخلت کی عادت نہیں بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، اسی لئے میری کسی سے کوئی عداوت نہیں اور سب سے اچھی دوستیاں ہیں۔مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انسان اپنے کردار کی بدولت دوسرے کی نظر میں اپنی عزت اور وقار بناتا ہے، مجھے سچے اور کھرے لوگ اچھے لگتے ہیں مگر بد قسمتی سے آج کی دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سچ بولنا اور سننا بہت مشکل ہے مگر جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار اس کا مقدر ہوتی ہے۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ اللہ کی عبادت کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کے لئے بھی دعائیں کرنی چاہئیں۔
اس سے انسان کو روحانی سکون ملتا ہے۔