شاعرندیرعباس کا ماں کی شان میں لکھا ہوا گیت ریکارڈ

شاعرندیرعباس کا ماں کی شان میں لکھا ہوا گیت ریکارڈ

  

لاہوفلم رپورٹر)پنجابی کے معروف شاعرنزیرعباس کا ماں کی شان میں لکھا ہوا گیت”ماں“جسے گلوکارہ صوبیہ جمال ہاشمی کی آوازمیں ریکارڈکیا گیا ہے کوسوشل میڈیا پر ریلیزکردیا گیا ہے،اس گیت کا میوزک علی شہبازنے مرتب کیا ہے،پروڈیوسریوسف پنجابی ہیں،ڈائریکٹرقیصرغوری جبکہ اس گیت کی کمپوزیشن صوبیہ جمال ہاشمی نے دی ہے،شاعرنزیرعباس کے اس گیت ”ماں“کوسوشل میڈیا پر ایس ٹی این ٹی وی نے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیزکیا ہے،ماں کی شان پرلکھے گئے اس گیت کو گلوکارہ صوبیہ جمال ہاشمی نے نہائیت ہی خوبصورتی کے ساتھ اپنی آوازمیں گایا ہے،شاعرنزیرعباس کے لکھے گئے گیت کے لفظوں کی مٹھاس سننے والوں کواپنا گرویدہ کرلیتی ہے،سوشل میڈیا پر اس گیت کو اب تک ہزاروں لوگ سن اور دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -