ہم سب کومل کر کورونا کو شکست دینا ہوگی، اداکار عباس باجوہ

ہم سب کومل کر کورونا کو شکست دینا ہوگی، اداکار عباس باجوہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار عباس باجوہ نے کہاکہ اس وقت ہم سب کو مل کر اسے شکست دینی ہوگی اور وہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب ہم حکومت اور دیگر اداروں کی بات مانتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں تک محصور رہیں اور بلا وجہ باہر نہ نکلیں احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور سماجی تعلقات کو صرف گھر کے فرد تک محدود کرلیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم نے ان باتوں پر عمل نہ کیا تو ہمیں اور ہماری آنے والی تمام نسلوں کو اس کا سخت خمیازہ بھگتناہوگا اس لیئے ہمیں بحیثیت قوم بن کر اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا۔

ور سخت فیصلے لینے ہوں گے۔عباس باجوہ نے بتایاکہ اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو دہشت زدہ کررکھا ہے جس کی لپیٹ میں دیگر ممالک کی طرح ہم بھی بری طرح آچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -