وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا، ہنی البیلا

وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا، ہنی البیلا

  

لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین ہنی البیلا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا۔اس وبا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے انہوں نے 2020ء کو فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے دیا۔ہنی البیلانے کہا کہ 2020فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم تھا لیکن وائرس کے باعث یہ خواب پورا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی سینما اپنے سنہری دور کی یاد دلانے سے قاصر رہے گا۔2018اور 2019کے درمیان بننے والی فلموں نے آہستہ آہستہ فلم بینوں کے ذہنوں اور دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے علاوہ فلمی نقادوں سے بھی داد وصول کی ہے۔توقع ہے کہ اس سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلمیں شائقین کو پسند آئیں گی۔

مزید :

کلچر -