اچھی فلم میں اداکاری آفر ضرور قبول کروں گی،سارہ

  اچھی فلم میں اداکاری آفر ضرور قبول کروں گی،سارہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سارہ خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتا دی ہے۔اداکارہ نے بند کھڑکیوں کے پیچھے ’دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے جبکہ ان دنوں ہم ٹی وی سے ان کا سیریل "ثبات”نشر کیا جارہا ہے۔سارا خان سے ایک ٹی وی شوکے دوران پوچھا گیا ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہوں نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفربھی ہوئی تھی لیکن آفرانہوں نے ٹھکرا دی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصرکپڑے پہن سکتی ہیں جوان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔

مزید :

کلچر -