اچھی خان فلم فیڈریشن آف پاکستان کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

اچھی خان فلم فیڈریشن آف پاکستان کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے سینئراداکاراچھی خان کوفلم فیڈریشن آف پاکستان کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے،اچھی خان کوبلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر فلم جونیئراداکاروں،فلمسازوں،ڈائریکٹرزاورتکنیک کاروں کی جانب سے مبارکبادکے پیغامات دیئے جارہے ہیں،سینئراداکاراچھی خان کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر فلم انڈسٹری میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے،نومنتخب چیئرمین فلم فیڈریشن آف پاکستاناوردیگرکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے مشکورہوں جنہوں نے مجھے بلامقابلہ منتخب کیا کوشش کروں گا کہ فلم انڈسٹری کے جومسائل و ہ حل کروں۔

ہیں ان کوحل کروانے میں اپنا بھرپورکردارادا کروں،اچھی خان نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلدفلم انڈسٹری بحران سے نکل آئے گی اور اس کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوجائیں گی،انہوں نے کہا کہ میں سب دوستوں کوساتھ لے کرچلوں گا اور تمام مسائل کوجلدحل کروانے کے لئے اعلیٰ حکام سے بات چیت کروں گا۔

مزید :

کلچر -