قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ مرحلہ مکمل

قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ مرحلہ مکمل

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیااسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آپ فیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ ہونے تھے اور اس کے بعد کھلاڑیوں نے ہوٹل تک محدود رہنا تھا تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان سے برطانیہ روانہ ہونے والے اسکواڈ کے علاوہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی ہے جبکہ ان کے رزلٹ رپورٹ جلد آجائے گی قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں ہے اور 14 روز کے بعد وہ مقامی ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچز کا آغاز کرے گی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا مانچسٹر پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کا طے شدہ مرحلہ مکمل کرلیا ہے اور انگلش میڈیکل سٹاف نے کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ لئے ہیں ان ٹیسٹوں کی رپورٹ کے بارے میں جلد آگاہی مل جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -