عثمان خان کے الٹا ماسک پہننے پر اہلیہ کی سوشل میڈیا پرمزاحیہ تنقید

  عثمان خان کے الٹا ماسک پہننے پر اہلیہ کی سوشل میڈیا پرمزاحیہ تنقید

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کی اہلیہ نے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل عثمان شنواری کے ماسک الٹا پہننے کی وجہ مذاق مذاق میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتادی۔فاسٹ باؤلر کی اہلیہ کے مطابق عثمان شنواری کا دماغ معروف ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا اس وجہ سے انہوں نے این 95 ماسک اْلٹا پہنا ہے۔دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے مانچسٹر پہچنے والے کرکٹر عثمان شنواری نے ایئرپورٹ پر عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک این 95 پہن رکھا تھا تاہم وہ الٹا تھا۔مداحوں کی توجہ تو ماسک الٹا پہننے کی جانب نہ گئی تاہم عثمان شنواری کی اہلیہ نے ناصرف مداحوں کی توجہ ماسک کے الٹا پہنے جانے کی طرف دلوائی بلکہ ماسک کے بہانے مذاق مذاق میں طنز کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شئیر کردی۔اہلیہ نے عثمان شنواری کی تصویر پر لکھا کہ ’ماسک اْلٹا پہنا ہے تاہم کوئی بات نہیں، مجھے معلوم ہے کہ تمہارا سارا دماغ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں ہنسنے اور قہقہوں والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جو اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ یہ سب بات ازراہِ مذاق کررہی ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دورہ انگلینڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سفر بخیریت سے گزرنے کی دعا بھی کی۔واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے اور پاکستان نے اس سیری میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔عثمان شنواری سے متعلق اس ڈرامے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس سیریز میں ان سے مشابہہ کردار ڈھونڈ لیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -