پی سی بی نے مشکل حالات میں بہترین بجٹ دیا، نین عابدی

  پی سی بی نے مشکل حالات میں بہترین بجٹ دیا، نین عابدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سینئر کھلاڑی نین عابدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے مالی سال کے لئے بہت اچھا بجٹ پیش کیا ہے اور اس سے کھیل اور کھلاڑیوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ایسے حالات میں جب کھیلوں کی سر گرمیاں ملک بھر میں نہیں ہورہی اس سے اچھا بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور اس سے کھیل کا آغاز ہوگا امید ہے کہ اس دورہ میں پاکستان کی ٹیم بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرکے واپس آئے گی نین عابدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کھلاڑیوں کے لئے بھی لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہتے ہوئے بہترین انتظامات کئے جس سے ہمیں فٹنس بحال رکھنے میں بھرپور مدد ملی ہے جب بھی کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہوں گی ہمیں فٹنس کے حوالے سے کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا نین عابدی نے کہا کہ وائرس کے باعث کھیل کو بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ جیسے بھی ہو نہایت احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔