کیربین پریمئیر لیگ کے لیے پاکستان کے 76 کرکٹرز رجسٹرڈ

کیربین پریمئیر لیگ کے لیے پاکستان کے 76 کرکٹرز رجسٹرڈ

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کیربین پریمئیر لیگ کے لیے پاکستان کے 76 کرکٹرز رجسٹرڈ ہوگئے، ایونٹ اگست، ستمبر میں حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔ کیربین پریمئیر لیگ کے لیے 76 پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم، شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، کامران اکمل، سابق کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد حفیظ، نسیم شاہ، محمد حسنین اور امام الحق شامل ہیں۔

۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز کی سی پی ایل میں شرکت دستیابی سے مشروط ہے۔ ایونٹ اگست ستمبر میں حکومتی اجازت سے مشروط ہے، لیکن ان تاریخوں میں پاکستان ٹیم سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہوگی تاہم نان کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کووڈ 19 کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے این او سی ملے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -