سابق حکومتوں نے شعبہ صحت پر توجہ نہیں دی،سعدیہ سہیل رانا

سابق حکومتوں نے شعبہ صحت پر توجہ نہیں دی،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں شعبہ صحت پر توجہ نہیں دی گئی جس کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے سابق دورمیں ہسپتالوں پرتوجہ دی ہوتی تو آج عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا،سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے،عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے، اپوزیشن والوں نے کچھ کیاہوتاتوانہیں علاج کیلئے باہرنہ جانا پڑتا، پروپیگنڈاکی سیاست اپوزیشن کاوطیرہ ہے۔

، منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی۔

،اپوزیشن رہنما?ں کو پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر توجہ دی ہے،ایساہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج معالجہ ملے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -