نبی کریمؐ نے ہمیں اعلیٰ اخلاق اپنانے کا درس دیا،بیگم خالدہ جمیل

  نبی کریمؐ نے ہمیں اعلیٰ اخلاق اپنانے کا درس دیا،بیگم خالدہ جمیل

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نبی کریمؐ نے ہمیں اعلیٰ اخلاق اپنانے کا درس دیا۔اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کا ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ آپ والدین اور اساتذہ کی فرمانبرداری کریں ان خیالات کااظہار ممتاز سکالر بیگم خالدہ جمیل نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد نظریاتی سمر سکول کے 20ویں سالانہ تعلیمی سیشن (آن لائن) کے بارہویں روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔بیگم خالدہ جمیل نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی کریم ؐ اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔

آپؐ کی ذات مبارکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عمدہ مثال ہے۔ اجتماعی زندگی کا اصل حسن احسان، ایثار،حسن معاملات، اخوت، رواداری اور قربانی سے جنم لیتا ہے۔ اگر اخلاق نہیں تو مسلمان نہیں۔یہ ہو نہیں سکتاکہ ایک مسلمان ایمان کا تو دعویٰ کرے مگر اخلاقیات سے عاری ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی گود پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے۔ بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ اقدار پر تربیت بھی کی جائے۔ اعلی اخلاق و معاشرتی اقدار کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے اور بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اچھی تعلیم وتربیت سے انسان ستاروں تک پہنچ سکتا ہے۔ جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائیں اور ماں باپ کا کہا مانیں۔ بڑے ہو کر ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -