سٹاک ایکسچینج پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، اعجاز عالم

سٹاک ایکسچینج پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، اعجاز عالم

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کر نیوالے اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی سے حملہ آوروں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بہادر جوانوں نے پھر ایک بار ثابت کردیا کہ جو کوئی بھی وطن عزیز کی جانب میلی نگاہوں سے دیکھے گا یا پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریگا وہ نیست و نابود ہو جائیگا۔صوبائی وزیر نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑھ کر خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا جائے۔انہوں نے زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعاء کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -