انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی طرف سے کراچی حملے کی مذمت

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی طرف سے کراچی حملے کی مذمت

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا قاری محمد طیب عباسی،مولانا قاری امداد اللہ قاسمی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا قاری محمد بن سعید، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا افتخار اللہ شاکر،مولانا غلام یاسین صدیقی اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

کہا کہ ایک طرف کرونا وائرس اور مہنگائی کی وجہ سے ملک بدترین حالات سے گذر رہا ہے دوسری طرف کراچی میں یہ دہشتگردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا یہ حملہ پاکستان کی سالمیت اور معیشت پر حملہ تھاانہوں نے کہا کہ حکومت اس دہشتگردی کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے باقی ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،وطن عزیز کی سالمیت و دفاع، قیام امن اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -