پٹرول،آٹا اور چینی بحران حکومت کی ناکامی ہے،ارجمند مقصود

پٹرول،آٹا اور چینی بحران حکومت کی ناکامی ہے،ارجمند مقصود

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر (ن) لیگی رہنماء و تاجر ارجمند مقصود نے پٹرول،آٹا،چینی بحران کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور کے پہلے دو سالوں میں عوام سے اس کی نیند بھی چھین لی ہو اس حکومت سے آگے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور حکومت خواب غفلت سے دوچار نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آ رہی ہ۔ عوام کورونا کے باعث بھوک سے مر رہے ہیں اور حکومت اشیائے خردونوش مہنگی کرنے پر تلی ہوئی نظر آتی ہے۔حکومت نے جو خواب اس بے چاری عام کو دکھائے تھے اب اس پر خود پشیمان نظر آرہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -