تبدیلی سرکار نے ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرا دیا،اشرف بھٹی

تبدیلی سرکار نے ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرا دیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکارنے ایک بارپھر پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پرپٹرول بم گرادیا ہے۔مافیاز کے سہولت کارارباب اقتدار عوام کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہیں۔وفاق سمیت پی ٹی آئی کی کوئی صوبائی حکومت بھی عام آدمی کے زخموں پرمرہم رکھنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

پٹرول اورڈیزل مہنگاہونے سے یقینا ملک میں مہنگائی کانیاسونامی آئے گا اوراس کے نتیجہ میں بیچارے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوگی۔وفاقی حکومت نے عجلت میں پٹرول اورڈیزل مہنگاکیا،ارباب اقتدار کی طرف سے اس اقدام کی وضاحت ناگزیر ہے۔پچھلے دنوں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نام نہادکمی کاعام آدمی کوکسی قسم کاکوئی فائدہ نہیں پہنچاتھا،الٹا پٹرول کی قلت پیداہونے سے یہ بلیک میں فروخت ہوتارہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -