پتنگ بنانے اور اڑانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں،ہیومن رائٹس موومنٹ

پتنگ بنانے اور اڑانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں،ہیومن رائٹس موومنٹ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ پتنگ ساز اورپتنگ بازخاموش قاتل اورناقابل رحم ہیں۔ لاہورمیں 6برس کی حریم فاطمہ جبکہ فیصل آبادمیں نوجوان حمزہ سرور کی قاتل ڈور پھرنے کے نتیجہ میں ا موات کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل عمد ہیں،پولیس دونوں کے قاتل تلاش کرکے انہیں زیردفعہ302 چالان کرے۔بدبخت پتنگ سازوں اورپتنگ بازوں کومزید ماؤں کی گودیں اجاڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پتنگ سازوں اورپتنگ بازوں کوقرارواقعی سزادی جائے ان خیالات کا اظہارمرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز، محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا، نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ،محمدشاہدمحمود،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدر بلوچستان کامران خان بازئی و ددیگر نے اپنے ردعمل میں کیا۔

،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ پتنگ سازی اورپتنگ بازی کودہشت گردی قراردیتے ہوئے گرفتارپتنگ سازوں اورپتنگ بازوں سمیت ان کے ماں باپ کاٹرائل انسداددہشت گردی عدالت میں کیاجائے۔اپنے بچوں کوپتنگ بازی سے نہ روکنے والے ماں باپ بھی شریک مجرم اورسخت سزا کے مستحق ہیں۔انہو ں نے کہا کہ مٹھی بھر پتنگ سازوں اورپتنگ بازوں کواپنے نام نہاد روزگار یاگھٹیاشوق کی خاطر معاشرے کویرغمال بنانے کاحق نہیں پہنچتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -